: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 6 جون (یو این آئی) باغبان پورہ لاہور سے تعلق رکھنے والی شیاما کا اصل نام خورشید اخترتھا ان کا تعلق لاہور کے متمول ارائیں خاندان سے تھا شیاما 7 جون 1935ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں1945ء میں چھوٹی عمر میں ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہوگئیں سال 1945ء میں سید شوکت حسین
رضوی اپنی فلم ’’زینت‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے اس شوٹنگ کو دیکھنے کیلئے شیاما اپنے اسکول کی دیگر طالبات کے ساتھ اسٹوڈیو آئی تھیں وہاں ایک قوالی فلمائی جارہی تھی شوکت حسین رضوی نے انہیں بھی اس قوالی میں شامل کرلیا یہ قوالی بعد میں بہت مقبول ہوئی اس کے بول تھے ’آہیں نہ بھریں، شکوہ نہ کئے‘۔