ممبئی/15نومبر(ایجنسی) اپنے زمانہ کی مشہورومعروف فلمی اداکارہ شیاما کو آج شام میں جنوبی ممبئی کے مرین لائنس واقع بڑے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا -گزشتہ روز شیاما جن کا فلمی نام خورشید اختر تھا،داعی اجل کو لبیک کہا اور ان کے بیٹے فاروق مستر ی کے مطابق آخری وقت میں اہل خانہ ان کے قریب موجود تھے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">خوبصورت اداکارہ شیاما نے برسات کی رات،آرپار،شرط،بھائی بھائی، چھوٹی بہن اور زبک میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 82سالہ اداکارہ ایک عرصہ سے علیل رہیں۔
1980کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا بند کردیا تھا۔