ممبئی، 19 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ فلمساز شیام بینیگل فلم ’’مجیب - دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ کو جذباتی فلم مانتے ہیں۔
شیام بینیگل کی فلم 'مجیب - دی میکنگ آف اے نیشن کا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کو نیشنل فلم
ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا اور بنگلہ دیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔
یہ فلم بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمان کی زندگی پر مبنی ہے۔
انہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے سیاسی قیادت فراہم کی۔