واشنگٹن،18،ڈسمبر(ایجنسی) ریاست واشنگٹن کی رہنی والے اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کی طالبہ سائنی نے مس انڈیا یوایس اے 2017کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔21سالہ سائنی نے کہا کہ وہ ایک ایسی زندگی
جینا چاہتی ہیں جو کام کے لیے وقف رہے۔ وہ سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ مقاصد کو پورا کیاجاسکے۔سائنی کے ماں باپ ریاست پنجاب سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔سائنی نے جسے 12سال کی عمر میں پیس میکر کی پیوندکاری کی گئی تھی،کہا کہ وہ رقص نہیں کرسکتیں۔