ممبئی، 11 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپور نے لکھنؤ میں فلم ’’بوال‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے ورون دھون اور جھانوی کپور نے اپنی آنے والی فلم بوال کی شوٹنگ شروع کر دی ہے فلم کے فلور پر آنے کی جانکاری فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری کی اہلیہ اشونی ایر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کے کلپ بورڈ کی ایک تصویر شیئر کرکے دی ہے س مہورت شاٹ کی ایک
جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’ بوال ہیپی نیس شروع ہوتی ہے۔
ساجد سر کی مسکراہٹ اور وردہ خان ناڈیاڈوالا کی یاد آرہی ہے کیونکہ شوٹنگ شاندار انسان، اداکار ورون دھون اور جھانوی کپور کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔
ورون اور جھانوی کپور کا شکریہ‘‘۔
واضح رہے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم 'بوال' 07 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔