the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہلدوانی، 28 فروری (یواین آئی) فلم کے ہدایتکار سنجے تیواری آج کل اپنی پہلی شارٹ فلم 'بادشاہت کا خاتمہ' پر کام کر رہے ہیں۔

یہ فلم اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی کہانی ’بادشاہت کا خاتمہ‘ پر مبنی ہے۔
اس فلم کی پوری شوٹنگ نینی تال میں مکمل ہوچکی ہے اور مارچ کے دوسرے ہفتے سے ممبئی میں پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کیا جائے گا۔

شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سنجے تیواری نے ہلدوانی میں یواین آئی کے ساتھ بات چیت میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ تقریبا چالیس منٹ کی دورانیے پر مشتمل اس شارٹ فلم کی پوری شوٹنگ نینی تال کے تلی تال میں



واقع بیسک گرلز ہائی اسکول کے ایک کمرے میں اور ملی تال علاقے میں ہانڈی منڈی کے ایک بنگلے میں مکمل ہوئی ہے۔

سال 1993 میں زی ٹی وی پر نشر ہونے والے تارا سیریل میں مرکزی معاون کے طور پر کام کررہے ہدایت کے شعبہ میں قدم رکھنے والے سنجے کا کہنا ہے وہ پچاس کے عشرے کا ماحول تیار کرنے کے مقصد سے فلم کے پس منظر میں گراموفون، پرانا ٹیلی فون، پنکھا وغیرہ اشیاء کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے مکالمے اردو زبان میں ہیں۔
اس فلم میں سبھاش چندر نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے فارغ التحصیل اور نووارد اداکار روحی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.