the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،20مئی(ایجنسی)مشہوراداکار شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کے لئے کافی محنت کی ہے۔ شلپا کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ڈھائی دہائی کا وقت گزر چکا ہے۔ شلپا بھلے ہی لمبے وقت سے پردہ سیمیں سے دور ہیں،لیکن چھوٹے پردے اور سوشل میڈیا پر وہ مسلسل فعال ہیں۔

 شلپانے بالی ووڈ میں اپنی جدوجہد سے جڑے کچھ قصے سنائے۔ انہوں نے بتایا،’’میں بہت کالی،لمبی اور پتلی تھی،میں گریجویشن کی اور اپنے والدین کے ساتھ کام کرنے لگی۔
میں اندر ہی اندر کچھ بڑا کرنے کی خواہش پال رہی تھی،کچھ الگ ،کچھ بہتر کرنا چاہتی تھی،لیکن مجھے کبھی ایسا لگا ہی نہیں کہ میں کر پاؤں گی۔ لیکن جب میں نے ایک فیشن شو میں صرف تفریح کرنے کےلئے حصہ لیا تو میں ایک فوٹوگرافر سے ملی جو میری تصویریں لینا چاہتا تھا۔
میرے لئے یہ ایک بہت اچھا موقع تھا اپنے دائرے سے باہر آنے کا۔ شلپا نے بتایا کہ یہ ان کے ماڈلنگ کریئر کی شروعات تھی،جو انہیں فلموں کو لے گیا۔ انہون نے کہا،’’کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا۔ میں 17سال کی تھی جب انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس سے پہلے میں نے دنیا دیکھی ہی نہیں تھی اور



نہ ہی چیزوں کو سمجھا تھا۔ جب کامیابی کی کسوٹی پر کسے جانے کا وقت آیا تو میں تیار نہیں تھی۔

योगा के बाद अब शिल्पा शेट्टी ने लॉन्च किया फिटनेस ऐप, ऐसे करेंगी लोगों की मदद


مجھے نہیں معلوم تھا کہ ہندی کیسے بولتے ہیں اور میں کیمرےسے ہچکچاتی تھی۔ سب سے الگ ہٹ کر انہوں نے برطانوی ریالٹی شو بگ بردر میں حصہ لیا اور یہیں سے ان کی زندگی نے کروٹ لی اور وہ جس شہرت کی تمنا رکھتی تھیں وہ آخر انہیں اس موڑ سے ملی لیکن یہاں تک کا سفر بےحد مشکل تھا ان کے مطابق کئی پروڈیوسرس نے انہیں بے وجہ اپنی فلموں سے نکال دیا ،حالات ضرور منفی تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.