میلبورن/24ستمبر(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اتوار کو آسٹریلیا کے ایک ایئرلائن ملازم پر نسلی رویے کا الزام لگایا ، انہوں نے کہا کہ کسٹمر کے رنگ کی بنیاد پر اسکے ساتھ رویہ نہیں کیا جاسکتا ہے، اداکارہ سڈنی سے ملبورن جارہی تھی، اپنے انسٹاگرام پر ایک لمبے پوسٹ کے ذریعہ شلپا ایئرلائن ملازم پر غصہ ہوئی.
شیٹی نے کہا کہ ہوائی اڈے پر انہیں میل نامہ ملازمی ملا، جس نے کہا کہ آپ جیسے(سانولے) لوگوں کے ساتھ بےروخی سے بات کرنا چلتا ہے۔ انہوں نے کہا ، میرے پاس دو بیگ تھے اور اس نے کہا کہ میرا آدھا خالی بیگ چیک ان کے لئے اوور سائز ہے‘‘۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اوورسائز سامان کو لے جانے والے کاونٹر سے رابطہ کیا جہاں کے اسٹاف نے کہا کہ یہ بیگ اوور سائز نہیں ہے اور اسے لے جایا جا سکتے ہیں۔
شردھا کپور نے بتایا کہ ہر مہینہ میرے گھر کا آتا ہے اتنے کا بجلی بل، سن کر ہو جائیں گے حیران شیٹی
نے کہا کہ وہ پھر سے اس ملازم کے پاس گئی اور اس سے ان کا بیگ لے جانے کی گزارش کی کیوں کہ اسی کی ملازم ساتھی نے کہا کہ وہ اوور سائز نہیں ہے، لیکن خاتون ملازمین رازی نہیں ہوئی اور اس نے پھر سے انکار کر دیا۔ اپنے ساتھ ہوئے امتیازی سلوک پر شلپا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ان کے ساتھ ہوئی تمام باتوں باتوں کا ذکر کیا ہے۔