نئی دہلی/20اپریل(ایجنسی) اداکارہ شلپا شیٹی کندرا کا کہنا ہے کہ انہیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے، لیکن کٹھوعہ آبروریزی جیسے واقعہ کے بعد وہ شرمندہ محسوس کر رہی ہے، جس میں جموں کے کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے بعد اس کا قتل کیا گیا تھا ایک پرڈوکٹ کے لانچ کے دوران یہاں چہارشنبہ کو شلپا نے کہا، "میں سیاستدان نہیں ہوں ... لیکن یہ اچھی صورت حال نہیں ہے. ایک ماں کے طور پر میں
کہہ سکتی ہوں کہ اس واقعہ کے بعد ہر بیٹی والی ماں انتہائی غیر محفوظ محسوس کررہی ہوگی اور اس کے دماغ میں کافر ڈر ہوگا. "
انہوں نے کہا، "ہم جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں اور آبروریزی کے معاملے میں سخت سے سخت قانون بنائے جانے چاہئے." اداکارہ نے کہا، "ایک ماں اور ٹیکس ادا کرنے والے شہری کے طور پر مجھے ہندوستانی ہونے پر بہت فخر ہے، تاہم جب اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو میں بہت شرمندہ محسوس کرتی ہوں."