ممبئی، 18 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی فلم ’نکما‘ سے کم بیک کریں گی۔
شلپا شیٹی طویل عرصہ سے فلموں سے دور ہیں ، وہ ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پر دکھائی دیں گی۔ شلپا شیٹی شبیر خان کی فلم ’نکما‘ میں نظر آئیں گی۔ شلپا نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا ’’نکما کی ریلیز تاریخ کے اعلان سے میں کافی پرجوش ہوں۔
یہ فلم 5 جون 2020 میں ریلیز ہوگی۔ شبیر کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔
اب آپ لوگوں کے فلم
دیکھنے کا انتظار ہے۔ تھیٹر میں ملیں گے‘‘۔ فلموں سے 13 برس طویل بریک پر شلپا نے کہا تھا ’’میں فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور چاہے کہیں بھی رہوں میں ہمیشہ اس انڈسٹری کا حصہ رہوں گی۔ جب آپ لائم لائٹ کو مس کرتے ہیں تو آپ کو فلم انڈسٹری کی یاد آتی ہے۔
آپ کو اچانک لگتا ہے کہ آپ کچھ ہار رہے ہیں اور لوگ آپ کو بھول رہے ہیں۔ میں نے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا کیونکہ میں لگاتار ٹی وی پر کام کررہی تھی۔ میں نے فلموں سے دوری اپنی مرضی سے بنائی تھی‘‘۔