نئی دہلی، 17اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے
بھی انہیں دراجکمار کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شمشاہ-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 8 اکتوبر 1926 کو پیدا ہوئے راج کمار بی۔ اے کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ، ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔