ممبئی، 3 دسمبر (یو این آئی) مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کی بھر پور تفریح کی۔ 18 مارچ 1938 کو پیدا ہوئی ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا۔ ان کارجحان بچپن سے ہی فلموں کی جانب تھاد اور وہ اداکار بننا
چاہتے تھے۔ ان کے والد اور مشہور و مقبول اداکار پر تھوی راج کپور اور بھائی راج کپور اور شمی کپور فلم
انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے۔ ان کے والد ا گر چا۔ چاہتے تو وہ انہیں لے کر فلم بنا سکتے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ ششی جد وجہد کریں اور اپنی محنت سے اداکار بنیں۔ ششی کپور نے اپنے طویل کریئر کی شروعات اپنے بچپن میں کر لی تھی۔