ممبئی 16جون(یواین آئی)بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بے چارہ‘اوور دی ٹاپ(او ٹی ٹی)پلیٹ فارم پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔
سشانت اپنی آنے والی فلم دل بے چارہ کے تعلق سے سرخیوں میں بنے ہوئے تھے۔
یہ فلم 8مئی کو ریلیز ہونے والی تھی،لیکن لاک ڈاؤن کے سبب فلم کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی۔
کاسٹنگ ڈائریکٹر سے فلم
ڈائریکٹر بنے مکیش چھابڑا کی فلم دل بے چارہ میں سشانت کے علاوہ سیف علی خان اور سنجنا سانگھی کا اہم کردار ہے۔
سنجنا سانگھی نے سوشل میڈیا پر ایک ایموشنل پوسٹ لکھا ہے۔
سنجنا نے انسٹا گرام پر لکھا،’’ابھی تو اتنا کچھ باقی تھا سشانت،آپ نے مجھے کچھ ہی وقت میں بہت کچھ سکھایا اور یادیں دیں۔
اس کے لئے میں ہمیشہ کے لئے احسان مند ہوں۔