ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں شمی کپور ایسے اداکار ہیں جنہوں نے امنگ اور جذبات کو بڑے پردے پر انتہائی رومانوی انداز میں پیش کیا۔
زندگی کو اپنے کردار میں متحرک کرنے والے شمی کپور کی فلموں پر
نظر ڈالنے پر ان پر فلمائے گائے نغموں اور گیت کے بولوں میں مستی کا احساس ہوتا ہے۔
بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو، اور چاہے مجھے کوئی جنگلی کھے ، جیسے گیتوں میں آج بھی ان کی باغیانہ تصویر ہمارے ذہن میں گردش کرنے لگتی ہے۔