5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ممبئی/14جون(ایجنسی) شاہ رخ خان کی فلم " زیرو " کا ٹیزر رلیز ہو گیا ہے۔ مسلسل خبروں میں رہی شاہ رخ خان کی فلم "زیرو " کے ٹیزر میں وہ ایک بونے کے کردارادا کر رہے یں۔ وہیں اس ٹیزر میں سلمان خان کی موجودگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ کچھ ماہ قبل ہی شاہ رخ خان نے اس فلم کے ٹا ئٹل کے اعلان کر کے اپنے فینس کی دھڑکنے بڑھا دی تھی۔ ٹیزر پر رلیز کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اور اپنے وعدہ کے مطابق شاہ رخ خان نے اس ٹیزر کے زریعہ لوگوں کو
عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔
ٹیزر میں جاوید جافری کی آواز سے دونوں بھائی کی جانب سے پورے ہندوستان کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ بالی ووڈ کےبھائی جان سلمان خان کی فلم ریس تھری عید کے دن رلیز ہو رہی ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کے زریعہ فلم "زیرو" کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ فلم اسی سال 21دسمبر کو رلیز کی جائے گی۔