: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/26اکتوبر(ایجنسی) بالی ووڈ کی معروف اداکار ایشوریہ رائے سلور اسکرین پر بیوٹیشن شہناز حسین کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ فلم ساز بابی بیدی کی بھتیجی پوجا بیدی شہناز حسین پربایوپک بنانے جارہی ہیں۔ پہلے اس کے لئے پرینکا چوپڑا کا نام سامنے آرہا تھا۔ لیکن اب ایشوریہ رائے کو فائنل کردیا گیا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ لکھنے والے کملیش پانڈے نے کہا کہ ایشوریہ ہمیشہ سے ان کی پہلی پسند تھیں۔ فلم
میں شہناز کے کردار کے لئے اردو سے اچھی واقفیت ہونا ضروری ہے۔ ایشوریہ نے فلم اے دل ہے مشکل میں کافی اچھی اردو بولی ہے۔ لیکن ابھی ایشوریہ رائے نے اپنا جوا ب نہیں دیا ہے کیونکہ وہ ابھی فلم پھننے خان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ راج کمار راؤ کے ساتھ نظرآئیں گی۔ یہ بایو پک شہناز حسین کی بیٹی نیلوفر کی کتاب ' فلیم دی انسپائرنگ لائف و مائی مدر' پر مبنی ہوگی۔ اس فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح مسلم گھرانے کی لڑکی بیوٹی انڈسٹری میں ایک کاکامیاب عورت بنتی ہے۔