the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 18مئی (ایجنسی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور کے ساتھ فلم جب وی میٹ کے ایک سین کو یادگار مانتے ہیں۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کو ایک وقت پر بالی ووڈ کے سب سے مقبول کپل میں شمارکیا جاتا تھا حالانکہ بریک اپ کے بعد دونوں خوشگوار ازادجی زندگی گزار رہے ہیں۔ کرینہ اور شاہد کے بریک اپ کے بعد بھی دونوں کے مابین پروفیشنل تعلق قائم رہا اور دونوں نے اپنے بریک اپ کے بعد دونوں نے ساتھ میں فلمیں کیں۔ امتیاز علی نے اپنی فلم جب وی میٹ میں دونوں کو کاسٹ کیا تھا۔

شاہد نے حال ہی میں فلم کمپینین پر کرینہ کے ساتھ جب وی میٹ کے ایک سین کے بارے میں بات کی۔ اس سین میں شاہد مایوس کن حالات سے گزر رہی کرینہ کو ساتھ آنے کے لئے کہتے



ہیں اور کرینہ اس کی کافی مخالفت کرتی ہے جس کے سبب شاہد کا چہرہ کئی ملے جلے جذبات سے بھر جاتا ہے۔

شاہد نے کہاکہ میرے حساب سے یہ ایک ایسا سین ہے جسے آج سے پندرہ برس بعد بھی دیکھا جائے گا تو اسے ایک اچھے سین کے زمرہ میں ڈالا جاسکتا ہے۔ یہ کئی لوگوں کے لئے ایک یادگار سین ہے۔ مجھے یاد ہے کہ یہ میرے لئے ایک خراب دن تھا۔ اس سین کو ہمیں شیڈول کے آخر میں شوٹ کرنا تھا۔ میں اس اموشن کو فیل نہیں کرپارہا تھا۔ لوگوں کو یہ سین پسند ہے لیکن میں اس سین میں اموشن پر کنٹرول کی کوشش کررہا تھا۔ یہ ایکٹرس کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ کافی اندرونی سطح پر ایکٹرس سمجھ سکتے ہیں۔ یہ میرے پسندیدہ سینوں میں سے ہے لیکن مجھے اس سین کو پورا کرنے میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.