ممبئی ، 17 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ کوبے حد پسند آئی ہے۔
فرحان اختر کی فلم 'طوفان' 16 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 'ایمیزون پرائم ویڈیو' پر ریلیزکی گئی ہے۔
اس فلم میں فرحان اختر ، مرنال ٹھاکر اور پریش راول اہم کرداروں میں ہیں۔
فلم کی ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔
شاہ رخ خان کو فلم 'طوفان' بے حد پسند آئی ہے۔
شاہ رخ نے فلم طوفان اور فرحان اختر کی تعریف
کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے فرحان کی فلم 'طوفان' کا ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے "میرے دوست فرحان اختر اور راکیش اوم پرکاش مہرہ کو ان کی نئی فلم 'طوفان' کے لئے بہت بہت مبارکباد۔
کچھ دن قبل مجھے یہ فلم دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
یہ فلم انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
فلم کے بارے میں میرا تجزیہ یہی ہے کہ ہم سبھی کو 'طوفان' جیسی فلم بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اورایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیئں‘‘۔