the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،25دسمبر(ایجنسی) شاہ خان کی فلم 'زیرو' نے باکس آفس پر اچھا رسپانس نہیں ملا اور فلم کو فلاپ قرار دیا جارہا ہے، ریلیز کے چار دن بعد فلم نے 60 کروڑ کا بزنس کیا ہے ، 

مشہور اداکار شاہ رخ خان جلد ہی ڈان سیریز کی فلم"ڈان 3" کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔

شاہ رخ کی فلم "زیرو"حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نے اب اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے "ڈان" فلم کے ہدایت



کار فرحان اختر سے فلم کے تیسرے حصے کو جلد شروع کرنے کی گزارش کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈان 3 کی اسکرپٹ پوری ہوچکی ہے اور شاہ رخ نے اسے اگلے سال شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ فرحان گزشتہ ایک سال سے ڈان 3 کی اسکرپٹ پر کام کررہے تھے۔

فلم سازوں کا خیال ہے کہ ڈان 3 کی کہانی ایک دم الگ ہے جس کا پہلی دونوں فلموں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرینکا چوپڑا کی جگہ اب نئی اداکارہ نظر آئیں گی۔ پرینکا کے پاس فی الحال ڈیٹس نہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ شاہ رخ اور پرینکا کے درمیان چلنے والے مبینہ جھگڑے کی وجہ سے وہ اس فلم میں کام نہیں کررہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.