the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے مہاراشٹر حکومت کو 25 ہزار پرسنل پروٹیکٹو یونٹ ( پی پی ای) کٹس مہیا کرائی ہیں۔

ان دنوں ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کہرام برپا ہے اور لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے سامنے آرہے ہیں۔
ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان مددکے لئے آگے آئے ہیں ا ور انہوں نے مہاراشٹر حکومت کو 25 ہزار پی پی ای کٹ عطیہ کئے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اس کے لیے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی یہ کوشش كووڈ -19 کے خلاف ہماری لڑائی میں تعاون کرے گی اور اس سے ڈاکٹروں کی حفاظت کرنے میں بھی



ہمیں بہت آسانی ہوگی۔

شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سر، ’’آپ کا شکریہ سب کٹس کو سورس تک پہنچانے میں، ہم سب اس جنگ میں ساتھ ہیں۔
خوشی ہے کہ میں لوگوں کے کام آ سکا ہوں۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کا خاندان اور ٹیم محفوظ رہے اور صحت مند رہے‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کورونا وائرس کی اس جنگ میں مسلسل حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے چار منزلہ پرائیویٹ دفتر کو قرنطینہ کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
علاوہ ازیں شاہ رخ نے حال ہی میں وزیر اعظم کیئرس فنڈ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں مالی تعاون دیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.