the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 18 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی آج 71 برس کی ہو گئیں۔

شبانہ 18 اعظمی ستمبر 1950 کو پیدا ہوئیں۔
ان کے کے والد کیفی اعظمی ایک مشہور شاعر اور نغمہ نگار تھے جبکہ والدہ شوکت اعظمی تھیٹر کی معروف اداکارہ تھیں۔
شبانہ نے سینٹ زیویئر کالج دہلی سے گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔
. وہ پونے میں اداکاری کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بن گئیں۔

اداکارہ بننے کے لیے 1973 میں ممبئی آئی تھیں۔
یہاں ان کی ملاقات پروڈیوسر/ ہدایت کار خواجہ احمد عباس سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم فاصلے میں کام کرنے کی پیشکش کی۔
اس فلم کی تکمیل سے قبل ان کی فلم انکُر ریلیز



ہوگئی۔

شیام بینیگل کی ہدایت کاری میں بنی اور 1974 میں ریلیز ہوئی ، فلم انکُر حیدرآباد کے ایک سچے واقعے پر مبنی تھی۔
اس فلم میں شبانہ اعظمی نے ایک دیہاتی لڑکی لکشمی کا کردار ادا کیا جو شہر سے تعلق رکھنے والی کالج اسٹوڈنٹ سے پیار کرتی ہے۔
فلم بنانے کے دوران شیام بینیگل نے کئی اداکاراؤں کو اپنی کہانی سنائی ، لیکن سب نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
ایسا کردار کسی بھی اداکارہ کے لیے اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ایک پرخطر کام ہو سکتا تھا ، لیکن شبانہ اعظمی نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اپنی سادہ اداکاری سے ناقدین کے ساتھ ساتھ ناظرین کے دل جیت کر فلم کو سپر ہٹ بنا دیا۔
اس فلم میں ان کی شاندار اداکاری پر انہیں بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ دیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.