: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/18نومبر(ایجنسی)اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم 146پدماوتی145کی مخالفت کررہے لوگوں کے ذریعہ فلم کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون،ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دیگر افراد کو مل رہی دھمکیوں پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے گوا میں منعقد 48ویں 146انڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی)145 کا بائکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
محترمہ
اعظمی نے آج کئی ٹویٹ کئے اور فلم کے سلسلے میں ہورہی مخالفت اور اس سے منسک افراد کو مل رہی دھمکیوں پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی انڈین فلم انڈسٹری کے ملک کے لئے کئے گئے تعاون کی بدولت ہی آئی ایف ایف آئی منعقد کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں،لیکن فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں کو کھلے عام مل رہی دھمکیوں کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔