the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کے لیے اپنی آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے  سہگل 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر اس وقت نظرآئے جب نیو ٹھیٹر کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے سامعین کے سامنے پیش کیا اور انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

گیارہ اپریل 1904 کو جموں کے نوا شہر میں ریاست کے تحصیلدار امرچند سہگل کے گھر میں سہگل کی پیدائش ہوئی تھی ان کا پورا نام کندن لال سہگل تھا ۔
بچپن سے ہی ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا۔
انہوں نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور نہ موسیقی کے کسی معروف گھرانے سے وابستہ تھے ۔
وہ اکثراپنی والدہ کے ساتھ مذہبی



تقاریب اور مندروں میں بھجن کی محفلوں میں شرکت کرتے اور والدہ کے ساتھ مل کر بھجن خود گایا بھی کرتے۔

 

اس سلسلے میں موسیقی کی ابتدائی تربیت انہوں نے جموں کے ایک غیر معروف سے صوفی بزرگ سلمان یوسف سے حاصل کی تھی۔

موسیقی اور گائکی سہگل کی رگ رگ میں رچی بسی ہوئی تھی چنانچہ سہگل کلکتہ چلے گئے ۔
لیکن انہیں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی اور وہاں ٹائپ رائٹر بنانے والی کمپنی میں 80 روپے ماہانہ پر سیلز مین کی نوکری کرلی۔
کلکتہ میں ہی ان کی ملاقات نیو تھئیٹر کے بانی بی۔
این۔
سرکار سے ہوگئی۔
سرکار کو سہگل کی آواز بہت پسند آئی اور انہوں نے نیو ٹھیئٹر میں سہگل کو گلوکار کے طور پر دو سو روپے ماہانہ ملازمت پر رکھ لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.