ممبئی ، 30 ستمبر (یو این آئی) ہر دلعزیز موسیقار سچن دیو برمن کی پیاری موسیقی آج بھی سامعین کو بے پناہ محظوظ کرتی ہے۔
ا ن کے جانے کے بعد بھی موسیقی شیدائیوں کے دل سے ایک ہی آواز آتی ہے ’’ او جانے والے ہوسکے تو لوٹ کے آنا‘‘۔
سچن دیو برمن کی پیدائش یکم اکتوبر 1906 میں تریپورہ کے شاہی گھرانے میں ہوئی۔
بچپن سے ہی سچن دیو برمن کارجحان موسیقی کی جانب تھا اور وہ اپنے والد سے شاستریہ سنگیت کی تعلیم لیا کرتےتھے۔
اسی کے ساتھ ہی انہوں نے استاد بادل خان
اور بھیشم دیو چٹواپادھیائے سے بھی شاستریہ سنگیت کی تعلیم حاصل کی۔
زندگی کے ابتدائی دور میں سچن نے ریڈیو سےشمال مشرق سے نشر ہونے والے لوک سنگیت کے پروگراموں میں کام کیا۔
سال 1930 تک وہ لوک گائیک کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے تھے۔
بطور گلوکار انہوں نے 1933 میں ریلیز فلم یہودی کی لڑکی میں گانے کا موقع ملا لیکن بعد میں اس فلم سے ان کے گائے ہوئے نغمہ کو ہٹا دیا گیا۔
انہوں نے 1935 میں ریلیز فلم سنجھور پدم میں بھی اپنی آواز نغموں کو دی لیکن وہ کچھ خاص کمال نہیں کرپائے۔