جئے پور/23جنوری(ایجنسی) فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوت' کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھائے جانے سے متعلق راجستھان اور مدھیہ پردیش کی نظر ثانی عرضیاں سپریم کورٹ میں مسترد ہونے کے بعد ریاستی حکومتوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے فلم ریلیز ہونے سے لا اینڈ آرڈر بگڑنے کی دونوں ریاستی حکومتوں کی نظر ثانی کی درخواستوں کو اس بنیاد پر قبول نہیں کیا کہ اظہار رائے کی آزادی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ لا اینڈ آرڈرکو سنبھالنا ریاستی حکومتوں کا کام ہے۔
text-align:="" start;"="">سپریم کورٹ کی طرف سے ریاستی حکومتوں سمیت تمام عرضیاں مسترد کرنے سے 25 جنوری کو فلم 146پدماوت 145کے ملک بھر میں ریلیز ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اب بھنسالی کی اس فلم کو کہیں بھی دکھائے جانے سے روکا نہیں جا سکے گا۔ فلم ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں نے اگرچہ کل ریاستی حکومت کو تحریری طور پر مطلع کرکے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ راجستھان میں فلم کی نمائش نہیں کریں گے، اس کے باوجود اب سپریم کورٹ کے نئے فیصلہ سے راجستھان میں ضمنی انتخابات اور یوم جمہوریہ کی وجہ سے اب فلم کی نمائش کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ کے خدشات سے حالات متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔