ریاض، 29 جنوری (یو این آئی) سعودی عرب میں فلم دیکھنے کیلیے آنے والے مردو خواتین شہریوں کو سینما گھر میں بڑے پیلے لاتے دیکھا گیا جس کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔
سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کے تحت مملکت میں ثقافی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد سینما
انڈسٹری بھی فروغ پا رہی ہے اور دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں سینما گھر قائم اور ان میں ملکی اور بین الاقوامی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک سینما گھر میں شائقین فلم دیکھنے کے لیے پہنچے تو ان کے ہاتھوں میں بڑے بڑے پتیلے ، دیگچے بھی تھے۔