ممبئی، 9 مارچ (یو این آئی) ستیش کوشک کو بالی ووڈ میں ایک ایسی شخصیت کے طور پر یادر کھا جائے گا جس نے نہ صرف اپنی پروڈکشن اور ڈائریکشن سے بلکہ اپنی مزاحیہ اداکاری اور تحریری مہارت سے بھی ناظرین کو مسحور کیا۔
ستیش کوشک کی پیدائش 13 اپریل 1956 کو ہوئی تھی۔ بچپن سے ہی وہ اداکار بننے کی خواہش رکھتے تھے۔
انہوں نے دہلی کے مشہور کروڑی مل کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر نیشنل اسکول آف ڈرامہ
میں داخلہ لیا۔ میں اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔ 1978 ستیش کوشک ایک اداکار بننے کے خواب کے ساتھ اسی کی دہائی میں ممبئی چلے گئے۔ بطور اداکار انہیں 1983 میں فلم معصوم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1987 میں ریلیز ہونے والی فلم مسٹر انڈیا ستیش کوشک کے سینی کیر یئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے کیلنڈر نامی باورچی کا کر دار ادا کیا اور سامعین کو خوب ہنسایا۔