ممبئی/24اپریل(ایجنسی) بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان نے کاسٹنگ کاوچ کے دفاع میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ سروج نے کہا کہ 'یہ تو بابا آدم کے زمانے سے ہی چلا آ رہا ہے۔ ہر لڑکی پر کوئی نہ کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سرکار کے لوگ بھی کرتے ہیں'۔ حالانکہ تنازع بڑھنے پر انہوں نے اپنے بیان کے لئے معافی مانگ لی۔
'سروج خان نے یہ بھی کہا کہ 'بالی ووڈ صنعت میں اگر کسی لڑکی کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے تواسے نوکری بھی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ غلط ہوتا ہے تو یہاں لوگوں کو روٹی بھی ملتی ہے۔ سروج نے کہا کہ لوگوں کو فلم صنعت کے پیچھے نہیں پڑنا چاہئے۔
کوریوگرافر سروج خان نے کہا، "اگر فلم صنعت میں کسی لڑکی کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے، تو اسے نوکری بھی ملتی ہے۔ ریپ کر کے چھوڑ نہیں دیا جاتا ہے۔ اب یہ لڑکی کے اوپر ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔ تم اگر ایسے لوگوں کے ہاتھ میں نہیں آنا چاہتے تو مت آو۔ اگر آپ کے پاس فن ہے تو خود کو
فلم صنعت میں بیچنے کی کیا ضرورت ہے'۔