the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 4 ستمبر (ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ آؤٹ سائیڈر کی طرح آڈیشن دے سکتی ہیں۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ برس ریلیز فلم ’کیدارناتھ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم ’سمبا‘ میں بھی کام کیا اور یہ فلم سپر ہٹ رہی۔
حالانکہ سارہ علی خان ایک مشہور اسٹارکڈ ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی کی طرح آڈیشن دے سکتی ہیں۔

سارہ سےجب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی آؤٹ سائیڈر کی طرح آڈیشن دینے کے لئے تیار ہوں گی؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے



کہا ’’ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک آؤٹ سائیڈر کی طرح آڈیشن ضرور دوں گی کیونکہ کسی بھی فلم میکر کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ کوئی اداکار کسی کردار کے لئے فٹ ہے بھی یا نہیں اور اگر آپ کسی پروجیکٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ سب کرنا بھی چاہئے‘‘۔

 


سارہ نے کہا کہ اس سب میں اسکرین ٹیسٹ اور آڈیشن بھی شامل ہے اور یہ سب بغیر کسی پیسے اور نخرے کے کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’اس لئے ہاں، میں بھی کسی دیگر شخص کی طرح آڈیشن ضرور دوں گی۔ سارہ اس وقت ورون دھون کے ساتھ فلم ’قلی نمبر 1‘ کے ریمیک میں کام کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام ڈیوڈ دھون کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.