ممبئی، 25 اگست (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں سنجے کپور نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی شنایا کے ڈیبیو میں تاخیر کورونا وبا کی وجہ سے ہورہی ہے۔
لیکن وہ بہت جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں
گی۔
شنایا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہے اور اپنی اداؤں سے شائقین کا دل جیت لیتی ہیں۔
شائقین انہیں فلموں میں دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔
شنایا نے حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’گنجن سکسینہ دا کارگل گرل‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائرکٹر کام کیا ہے۔