نئی دہلی/31جنوری(ایجنسی) آج سائبر پولیس نے حیدرآباد میں تلگو اداکار سمراٹ ریڈی کو انہیں اپنی بیوی کی شکایت کے بعد گرفتار کیا ہے، نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سمراٹ ریڈی کی بیوی کی، ہرشیتا ریڈی نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کی ہے کہ سمراٹ نے انکے گھر میں بنا اجازت گھسنے اور چوری کی حرکت کی ہے- بتادیں کہ دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، لیکن شوہر کے
تشدد کے بعد ہرشیتا نے ان سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا- 2017 میں ہرشیتا نے سمراٹ کے خلاف جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور جسمانی استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کی تھی.
پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق، اداکار کی بیوی نے مادھوپور پولیس اسٹیشن میں 25 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی کہ انکے 28 سالہ شوہر نے گھر میں گھس کر ضروری سامان اور زیور چرانے کی کوشش کی تھی.