ممبئی، 01 نومبر (یو این آئی) ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی (این سی پی) کے آنجہانی لیڈر بابا صدیقی کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور خان سے 2 کروڑ روپے مانگنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر
لیا ہے۔
حکام نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اس شخص کو ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ادھم مصطفی کے طور پر ہوئی ہے ، جو پہلے دبئی میں کام کرتا تھا اور فی الحال اپنے کنبہ کے ساتھ باندرہ میں رہتا ہے۔