the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 25 ستمبر ( ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان نےفلم’ انشاء اللہ‘ کے بند ہونے پربیان دیا ہے۔

فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ، سلمان خان اور عالیہ بھٹ کولےکرفلم انشاء اللہ بنانے والے تھے لیکن فلم بننے سے پہلے ہی بند ہوگئی۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فلم بننے سے پہلے ہی کیوں بند ہوگئی ،کیوں کہ بھنسالی نے اس کی شوٹنگ کے لئے تمام تر تیاری کرلی تھی۔  سلمان کا کہنا ہے کہ بھنسالی کے ساتھ ان کے تعلقات اب بھی پہلے جیسے ہی



ہیں۔
بھنسالی کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کام کے بارے میں ، سلمان نے کہا ،’سنجے میرے بہت ہی پیارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انشاء اللہ سے مراد اللہ کی مرضی ہے۔ میرے خیال میں ابھی اس فلم کے بننے میں اللہ کی مرضی نہیں تھی۔

سلمان خان بھنسالی کے ساتھ ’خاموشی دی میوزیکل‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھنسالی کی فلم ساوریہ میں بھی ایک چھوٹا سا رول ادا کیا تھا ، جو رنبیر کپور اور سونم کپور کی پہلی فلم تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.