the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،8جولائی(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’میں نے پیار کیا ‘کے سیٹ پر 30روٹی کھاجاتے تھے۔ سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے زیادہ فٹ اداکار مانا جاتا ہے۔ سلمان کو فلم میں اپنے کرداروں کےلئے وزن گھٹانے اور بڑھانے میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

گزشتہ کچھ فلموں میں سلمان اپنے ہر لُک کے لئے سخت محنت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔سلمان نے کہا،’’میری فلموں میں شروعاتی محنت وزن بڑھانے کے لئے ہوتی تھی کیونکہ میں اپنے کریئر کے شروعاتی دور میں کافی پتلا دبلا تھا ۔ میں اس وقت جو بھی ملتا تھا کھا لیتا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ میں اپنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے سیٹ پر 30روٹیاں کھاجاتا تھا اور کافی کیلے



کھاتا تھا۔

اب وہ دور ہے جب میں کھانا سونگھ بھی لیتا ہوں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے،تو ایسے میں اب شروعاتی دور سے محنت میں تبدیلی آگئی ہے۔ اب بڑا نبھل کر کھانا پڑتا ہے کیونکہ وزن بڑھنے کا خطرہ ہوجاتا ہے۔ وہیں پہلے کچھ بھی کھالیتا تھا تو وزن نہیں بڑھتا تھا۔سلمان نے کہا،’’میں نے فلم سلطان اور بھارت کےلئے بہت کم وقت میں وزن گھٹانے اور وزن بڑھانے کے عمل کوپورا کیا ہے اور اس دوران نوجوان کردار اور زیادہ عمر والے کردار کےلئے مجھے تقریباً 15کلو گرام وزن اوپر نیچے کرنا پڑا تھا۔ سلمان کی اس سال ریلیز ہوئی فلم بھارت نے باکس آفس پر 200کروڑ روپےسے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
سلمان فی الحال اپنی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.