the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ڈاکٹروں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی سرزنش کی ہے۔

کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے سلمان خان اس وبا پر ویڈیو اور فوٹو شیئرکرکے اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ڈاکٹروں اور پولیس پر پتھر پھینکنے والوں کی ملامت کررہے ہیں۔
اپنے ویڈیو میں سلمان نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہ کر دعا کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں یہی پڑھا تھا اللہ ہم سب کے اندر ہے اگر کنبہ کے ساتھ اللہ اور بھگوان کے گھر جانا ہے تو نکلو گھر سے باہر۔

سلمان خان نے کورونا



وائرس پر شائقین کو مزید سمجھاتے ہوئے کہا ’’اگر نماز پڑھنی ہے تو گھر میں پڑھو، پوجا کرنی ہے تو گھر میں کرو۔
بچپن میں یہی پڑھا تھا اور سکھایا گیا تھا کہ بھگوان سب کے اندر ہے ۔
اگر کنبہ کے ساتھ اللہ اور بھگوان کے گھر جانا ہے تو نکلو گھر سے باہر۔

ویڈیو میں سلمان خان نے پتھر برسانے والوں کی ملامت کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹرس اپنی جان بچانے کے لئے آئے ہیں ، نرس اپنی جان بچانے کے لئے آئے ہیں، جو آپ لوگ ان پر پتھر برسا رہے ہو، اگر یہ ڈاکٹر آپ کا علاج نہیں کرتے اور پولیس سڑکوں پر نہیں ہوتی تو چند لوگوں کی وجہ سے جن کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں ہوگا تو وہ ہندستان کے بہت سارے لوگوں کو لے کر چل بسیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.