ممبئی ، 21 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ٹائیگر ۔
3 کی شوٹنگ مارچ 2021 سے شروع کرسکتے ہیں۔
سلمان خان جلد ہی آیوش شرما اسٹارر فلم ’انتم۔
دا فائنل تروتھ‘ کی شوٹنگ فروری تک مکمل کرلیں گے جسے مہیش مانجریکر بنارہے ہیں۔
فلم ’انتم۔
دا فائنل تروتھ‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر۔
3‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
یش راج بینر تلے بن رہی ’ٹائیگر۔
3‘ فلم
انڈسٹری کی سب سے بڑی اور عمدہ تھریلر فلم ہوگی۔
بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے ’ٹائیگر۔
3‘ بنانے والوں کو اچھی خاصی تاریخیں دی ہیں جس سے ’ٹائیگر۔
3‘ کا شوٹ منصوبہ کے مطابق ہوسکے۔
یش راج بینر مارچ سے ستمبر تک ’ٹائیگر۔
3‘ کی شوٹنگ کرے گا۔
یش راج کے مالک آدیتہ چوپڑا چاہتے ہیں کہ ’ٹائیگر ۔
3‘ کو بین الاقوامی فلموں کی طرح شوٹ کیا جائے۔
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف کا اہم کردار ہوگا۔