ممبئی ، 19 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر جاسوس کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔
بالی ووڈ میں ایسا کہا جارہا ہے کہ ہدایتکار راجکمار گپتا بلیک ٹائیگر کے نام سے مشہور ہند جاسوس رویندر کوشک کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جا رہے ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ تھریلر فلم ہوگی ، جو ہندوستانی تاریخ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔
بتایا
جارہا ہے کہ راج کمار گپتا تقریبا پانچ سالوں سے رویندر کوشک کی زندگی پر تحقیق کر رہے ہیں۔
یہ فلم رویندر کوشک کے اچیومنٹس اور وراثت پر مبنی ہوگی۔
یہ کہا جارہا ہے کہ راجکمار گپتا اس فلم کی اسکرپٹ سلمان خان کو سنا چکے ہیں جسےسننے کے بعد سلمان نے اس کردار کو کرنے کے لئے ہاں کر دی۔
ہندستانی جاسوس رویندر کوشک پر بننے والی فلم میں سامعین کو تھریلر اور ایکشن دیکھنے کو ملیں گے۔