the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 29 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کے لئے کافی نروس تھے سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم 'انتم: دی فائنل ٹروتھ' ریلیز ہو گئی ہے۔
مہیش منجریکر کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان اور آیوش بالکل مختلف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’انتم‘ میں پولیس افسر کا کردار ادا کرتے ہوئے کافی نروس تھے۔
سلمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس والوں کے پہلے جو کردار ادا کیے تھے وہ بہت مختلف تھے اور 'انتم' کا کردار بالکل علاحدہ تھا۔
یہ کردار چھوٹا



ہے لیکن کافی مضبوط ہے۔

سلمان نے کہا، ’’میں دل میں جانتا تھا کہ مجھے اس کردار میں کیسے کام کرنا ہے۔
میں اسے بالکل اسی طرح نبھانا چاہتا تھا جیسا کہ مجھے بتایا گیا تھا۔
مہیش کے دل میں بھی اس کردار کے لئے اپنی سوچ تھی۔
لیکن جب میں نے اسے نبھانا شروع کیا تومجھے بہت ڈر لگا کہ یار میں یہ نہیں کر پا رہا ہوں۔
جب میں نے آیوش کو اپنا کردار ادا کرتے دیکھا تو مجھے یقین آیا کہ میں بھی اپنا کردار نبھا سکتا ہوں۔
آیوش کا کردار پاورفل ہے لیکن اس میں غصہ بہت ہے۔
میرا کردار مسکراتا ہے۔
مجھے یہ کردار نبھانے میں بہت لطف آیا‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.