ممبئی، 27 دسمبر (یو این آئی) مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج 59 سال کے ہو گئے۔
سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے اور ان کا پورا نام عبد الرشید سلیم - سلمان خان ہے اور ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری انڈسٹر کی کے معروف اسکرین پلے اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔
سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کی۔
فلم میں انھوں نے چھوٹا سا کر دار ادا کیا تھا۔
سال 1989 میں سلمان کو
راج شری پروڈکشن کے بینر میں بنی فلم میں نے پیار کیا میں کام کرنے کا موقع ملا۔
نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔
سورج بڑجاتیا کی ہدایت کاری میں فلم میں نے پیار کیا سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئر کا بہترین میل ڈیبیو ہیرو کا بھی ایوارڈ ملا۔
فلم میں نے پیار کیا کی کامیابی کے بعد سلمان خان شائقین کے درمیان اپنی پہچان بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو گئے۔