ممبئی ، 27 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ، ما چو ہیر و سنجے دت کے ساتھ ایک بار پھر فلموں میں جوڑی بناتے نظر آسکتے ہیں۔
سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم سکندر کو لے کر خبروں میں ہیں جو عید کے موقع پر 30 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔
سلمان خان نے فلم سکندر کی ریلیز سے قبل بڑا اعلان کیا ہے۔
سلمان
خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ دوبارہ کام کرنے جارہے ہیں۔
تاہم سلمان خان نے فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔
سلمان خان نے کہا کہ فلم کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سلمان خان نے فلم کی کہانی کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا ہے۔
سلمان خان اور سنجے دت ' ساجن اور اچل میرے بھائی جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔