the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے بدھ کے روز بالی ووڈ اداکار اور ان کے باڈی گارڈ کو صحافی پر حملہ کرنے کے معاملے میں 05 اپریل کو عدالت میں طلب کیا اس معاملے میں ٹی وی صحافی اشوک پانڈے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیاہے کہ 24 اپریل کو 2019 کو سلمان خان اور ان کے محافظ نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب صحافی اور ان کے کیمرہ مین نے سلمان خان کو سائیکل پر سوار دیکھ کر ان کی تصویر لینے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تصویر کھینچنے پر دبنگ



اداکار نے صحافی کا موبائل چھین لیا تھا۔ اداکار نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور دھمکیاں بھی دیں۔
ایڈوکیٹ فضل شیخ نے شکایت کنندہ کی طرف سے پیش ہوکر عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ مقامی ڈی این نگر تھانہ کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے منگل کے روز اپنے حکم میں کہا کہ 4 ستمبر 2019 کو یہ حکم دیا گیا تھا، جس میں کیس کی تحقیقات ڈی این نگر تھانہ کے حوالے کی گئی تھی۔
تفتیش کے بعد پولس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.