the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 26 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈھائي دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً تین دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے۔
وہ ہر فلم سے اداکاری کے نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں اور کام کے تیئں ان کی لگن برقرار ہے۔ 27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا حقیقی نام عبد الرشید سلیم ہے۔ ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سلمان خان کی دلچسپی بھی فلموں کی جانب ہوگئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

سلمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا۔ سال 1989 میں سلمان خان کو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان



محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
سورج بڑجاتيہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔ سال 1991 میں آئی فلم ’صنم بے وفا‘ سلمان کے کیرئیر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔


اسی سال ان کی فلم ’ساجن‘ پر ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ مادھوری دیکشت کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا۔ اس فلم میں سلمان خان نے رومانوی اداکاری کے ساتھ جذباتی اداکاری کرکے ناظرین کو مسحور کردیا۔

سال 1994 میں راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’انداز اپنا اپنا‘، میں سلمان خان کی اداکاری کا نیا روپ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ صرف رومانوی کردار ادا کرسکتے ہیں ، انہوں نے عامر خان کے ساتھ اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کردیا

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.