ممبئی/20جولائی(ایجنسی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم بھارت میں سرکس میں کام کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔
بالی ووڈ ہدایت کار علی عباس ظفر فلم بھارت بنانے جارہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان، پرینکا چوپڑا اور دشا پٹانی کے اہم رول ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 22 جولائی سے شروع
ہوجائے گی۔
علی عباس ظفر نے اس کے لئے کافی تیاری کی ہے۔ انہوں نے یہ آئیڈیا راج کپور کی فلم میرا نام جوکر سے لیا ہے۔ اور کہا جارہا ہے کہ سرکس کے سین فلمانے کے لئے ملک بھر سے سارے سرکس کے ماہرین کو بلایا جارہا ہے۔ ملک کے بہترین ٹرینر کو اس سین کو فلمانے کے لئے بلایا جارہا ہے۔ یہ فلم کورین فلم اوڈ ٹو مائی فادر کی ہندی ری میک ہے ۔