ممبئی،11دسمبر(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان اسٹینڈ اپ کمیڈین اور اداکار کپِل شرما کا کریئر سنواریں گے۔
کپِل جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ وہ ایک شو کے ذریعہ واپسی بھی کرنے والے ہیں۔
ایسی خبریں ہیں کہ سلمان خان،کپِل شرما کے
نئے شو کو پروڈیوز کریں گے۔
حال ہی میں کپِل ممبئی واپس آئے ہیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شو کو پھر سے شروع کرنے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسی شو کو سلمان خان کا پروڈکشن ہاؤس پروڈیوس کرےگا۔ اس بارے میں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔