ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان لاک ڈاؤن کے بعد بھی نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے سلمان ممبئی سے دور اپنے پنویل میں واقع فارم ہاؤس میں ہیں اور حال ہی میں انہوں نے وہیں سے ’پیار کرو نا‘ نغمہ بھی ریلیز کیا تھا۔
اسے خوب ویوز بھی ملے اور مداحوں نے اچھا رسپانس بھی دیا ہے۔
اس وقت سلمان کے ساتھ یولیا ونتور اور جیکلن
فرنانڈیز بھی موجود ہیں۔
یولیا نے بتایا کہ ’’سلمان لاک ڈاؤن میں بھی مسلسل کام کررہے ہیں۔
وہ ہمیشہ کام کرنا پسند کرتے ہیں اور اس وقت بھی وہ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ سلمان خان کی آئندہ فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں جیکلن کا ایک آئٹم نمبر بھی ہے۔
حال ہی میں جیکلن کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ نیٹفلیکس پر ریلیز ہوئی ہے۔