the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،21مئی(ایجنسی)مشہوراداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں نیشنل ایوارڈ پانے کی خواہش نہیں ہے۔ سلمان کو فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تین دہائی پوری ہوگئی ہیں۔ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے باکس آفس کا نیا ریکارڈ سلمان خان ہی بناتے آئے ہیں۔



کئی فرنچائز فلمیں ہیں،کچھ فلمیں تو صرف سلمان خان کے اسٹار ڈم پر زبردست کمائی کرتی ہیں۔ اب تک سلمان خان کو اپنی بہترین اداکاری کےلئے کبھی بھی قومی اعزاز سے نوازا نہیں گیا۔ سلمان سے جب نیشنل ایوارڈ کی خواہش کے سلسلے میں پوبھا گیا تو انہوں نے تپاک سے کہا کہ انہیں نیشنل ایوارڈنہیں چاہئے ۔ گزشتہ دنوں سلمان نے قطرینہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ’بھارت‘ کےلئے انہیں نیشنل ایوارڈ ملے



گا۔

سلمان نے کہا،’’مجھے نیشنل ایوارڈ نہیں چاہئے۔ مجھے تو صرف ریوارڈ چاہئے۔ نیشنل ایوارڈ تب مل جاتا ہے جب لوگ تھیئٹر میں جاکر میری فلم دیکھتے ہیں۔ پورا ملک میری فلم دیکھ لے بس،اس سے بڑا ایوارڈ کیا چاہئے؟‘‘
 

سلمان نے کہا،’’بھارت کی کہانی کورین فلم سے لی گئی ہے۔ ہم اس کہانی کو بھارت میں لائے۔ کورین فلم کا پلاٹ ہمیں بہت اچھالگا تھا،اس لئے ہم اسے بھارت میں لائے۔ اس کہانی کو بھارت میں لانے میں ہم سب نے بے حدمحنت کی ہے۔ ہم نے کورین فلم کا صرف پلاٹ لیا ہے اور اسے اپنے ملک کے ساتھ جوڑ کرلکھا ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی بھارت 5جون کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں سلمان خان اور قطرینہ کیف کے علاوہ تبو،جیکی شراف ،دشا پٹانی اور سنیل گروور جیسے اداکار اہم کردار میں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.