ممبئی/21اپریل(ایجنسی) ممبئی کی ایک سیشن کورٹ نے اداکار سلمان خان کے خلاف جاری ضمانتی وارنٹ کو رد کردیا ہے ،ان کے خلاف یہ وارنٹ 2002کے 'ہٹ اینڈرن کیس ' کیس میں جاری کیا گیا تھا ۔حال ہی میں سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے معاملہ میں جودھپور کی ایک عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی تھی ،لیکن انلیں دوسرے روز ضمانت مل گئی تھی۔ واضح رہے کہ 'ہٹ اینڈ رن کیس' 2002کا ہے اور اس کیس میں سلمان خان پر الزام ہے کہ وہ شراب کے نشے میں کار چلا رہے تھے اور اس تیز رفتار کار کے نیچے کچل کر ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی زحمی ہوئے تھے۔
text-align: start;">
بامبے ہائی کورٹ نے ثبوتوں کے ناکافی ہونے کے سبب سلمان خان کو بری کردیا ہے،لیکن حکومر مہاراشٹر نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا اور اسے سماعت کے لیے قبول کرلیا گیا ہے۔ حکومت مہاراشٹر نے اپیل میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اھنے فیصلہ میں انصاف نہیں کیا ہے کیونکہ پولیس اور زخمیوں کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ حادثے کے وقت سلمان ہی کار چلا رہے تھے۔جبکہ ان کے باڈی گارڈ اور پولیس کانسٹبل نے بھی اس بات کو دہرایا ہے کہ سلمان خان ہی کار چلارہے تھے۔