the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/30مئی(ایجنسی) بالی ووڈ سنگر sona-mohapatra سونا مہاپاترا اور فلم انڈسٹری کے دبنگ خان کے درمیان پچھلے کئی دنوں سے کچھ ٹھیک نہیں ہے، سونا مہاپاترا سلمان کو کچھ خاص پسند نہیں کرتی ہے، اور اس وجہ سے سلمان کے فینس انہیں کئی بار ٹرول بھی کرچکے ہیں، اب اس دشمنی میں نیا موڑ آگیا ہے، ایک بار پھر سلمان کے فین سے سونا کو جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی ہے، اس نے سونا کو میسج کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر وہ سلمان کے خلاف بولنا بند نہیں کیا تو وہ سونا کے گھر میں گھس کر اسے جان سے مار دیے گا-
دراصل حال ہی میں سلمان نے اپنی فلم بھارت کے پرموشن کے دوران کہا تھا کہ پرینکا چوپڑا نے نک سے شادی کے لیے اپنے کیریئر کی ایک بڑی فلم چھوڑی ہے، اس پر سونا نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، پرینکا کے پاس اپنی لائف میں کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، انکا سفر دوسری لڑکیوں کو حوصلہ افزائی دیتا ہے-
ان ٹیوٹس کے بعد سونا کو لگاتار دھمکی ملنے لگی اور انہوں نے چہارشنبہ کو ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا، ہر روز برا برتاؤ کرنے والے بھارت فلم کے ہیرو کے ایک فین نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور اس طرح کی دھمکی بھرے میل مجھے لگاتار مل رہے ہیں- بتادیں کہ سونا اور سلمان کے درمیان کا کولڈ وار پچھلے کئی دنوں سے چل رہا ہے، حال ہی میں سونا مہاپاترا نے ٹیوٹر سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ٹیوٹر نوٹیفیکیشن میں سلمان کو ہرگیز نہیں دیکھنا چاہتی ہے.

http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.