نئی دہلی/21مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے جمعرات کو خبروں کو غلط بتایا ہے جن میں انکے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی بات کہی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کے لیے انتخابی مہم بھی نہیں کریں گے، سلمان نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخاب نہیں لڑ رہا ہوں اور نہ کسی سیاسی پارٹی کے لیے مہم چلاؤنگا، بتادیں کہ رپورٹس آئی تھی کہ مدھیہ پردیش کانگریس نے سلمان خان سے اندور میں مہم کرنے کی گذارش کی ہے.
سلمان کی پیدائش اندور میں 1965 میں ہوئی تھی اور ممبئی میں شفٹ ہونے سے پہلے انہوں نے اندور شہر میں اپنا بچپن کا کافی وقت گذارا ہے-