the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 26 ستمبر (ایجنسی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر ایک مرتبہ پھر رادھے کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشااللہ‘ میں کام کرنے والے تھے لیکن اب انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی ہے حالانکہ سلمان نے سنجے کی فلم چھوڑتے ہوئے یہ یقین دہانی کردی تھی کہ اگلے برس بھی عید کے موقع پر ان کی فلم ریلیز ہوگی۔ اب خیال ہے کہ انہوں نے ’رادھے‘ نام کی فلم سائن کی ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ ’دبنگ ۔ 3‘ کے بعد سلمان کی اگلی فلم رادھے ہوگی جو 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی ۔
فلم کی ہدایت کاری بھی



پربھودیوا ہی کریں گے جو دبنگ ۔ 3 کے شوٹ اور پوسٹ پروڈکشن کے ساتھ رادھے کے پری پروڈکشن کا بھی کام دیکھ رہے ہیں۔

خیال ہے کہ فلم رادھے ایک کوریائی فلم کا آفیشیل اڈپشن ہے۔ پروڈیوسروں نے کوریائی فلم کے نام کو خفیہ رکھا ہے جس کے رائٹس انہوں نے خرید لئے ہیں ۔ وہ پربھودیوا اور سلمان خان کے ساتھ مل کر اسکرپٹ کو فائنل ٹچ دے رہے ہیں۔ فلم کا باضابطہ اعلان کبھی بھی ہوسکتا ہے ۔

قبل ازیں سلمان نے 2003 میں منظرعام پر آئی فلم ’تیرے نام‘ میں رادھے کا کردار نبھایا تھا اسکے علاوہ 2009 میں آئی ایکشن فلم ’وانٹیڈ ‘ میں بھی رادھے کا کردار ادا کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.